دنیاوی منفعت کے لئے قرآن کو وسیلہ بنانے والوں کو تنبیہ وآگاہی
حضرت بریدہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن کریم اس لئے پڑھے کہ اس کے ذریعہ لوگوں سے کمائے (یعنی قرآن کریم کو دنیاوی فائدہ کے لئے وسیلہ بنائے) تو وہ قیامت کے دن اس حالت میں اٹھ کر آئے گا کہ اس کا چہرہ صرف ہڈی ہوگا اس پر گوشت نہیں ہوگا۔ (بیہقی)