مشکوٰۃ المصابیح - لیلۃ القدر کا بیان - حدیث نمبر 2097
وعن عائشة رضي الله عنها قالت : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يجتهد في العشر الأواخر ما لا يجتهد في غيره . رواه مسلم
رمضان کے آخری عشرہ میں مجاہدہ
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں جس قدر ریاضت و مجاہدہ کرتے اتنا مجاہدہ اور کسی مہینہ میں نہیں کرتے تھے۔ (مسلم)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت وطاعت بہت زیادہ کرتے تھے کیونکہ اسی عشرہ میں لیلۃ القدر کی عظیم سعادت حاصل ہوتی ہے۔
Top