مشکوٰۃ المصابیح - مسافر کے روزے کا بیان - حدیث نمبر 2036
وعن عبد الرحمن بن عوف قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : صائم رمضان في السفر كالمفطر في الحضر . رواه ابن ماجه
سفر میں روزہ رکھنا اور حضر میں روزہ نہ رکھنا، دونوں میں مشابہت
حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا سفر میں رمضان کا روزہ رکھنے والا حضر میں (یعنی اپنے مستقر پر) روزہ نہ رکھنے والے کی طرح ہے۔ (ابن ماجہ)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس طرح حالت حضر میں روزہ نہ رکھنا بڑے گناہ کی بات ہے اسی طرح سفر کی حالت میں روزہ رکھنا ایک بہت بڑا گناہ ہے لیکن اکثر علماء فرماتے ہیں کہ یا تو یہ حدیث منسوخ ہے یا پھر اس حالت پر محمول ہے جب کہ سفر میں روزہ تکلیف و نقصان کا باعث بنے یا روزہ دار کی ہلاکت کا اندیشہ ہو۔
Top