مشکوٰۃ المصابیح - رویت ہلال کا بیان - حدیث نمبر 1994
وعن ابن عمر قال : كان النبي صلى الله عليه و سلم إذا أفطر قال : ذهب الظمأ وابتلت العروق وثبت الأجر إن شاء الله . رواه أبو داود
افطار پر ارشاد گرامی
حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ افطار کرتے تو یہ فرماتے۔ پیاس چلی گئی رگیں تر ہوگئیں اور اللہ نے چاہا تو ثواب ثابت ہوگیا۔ (ابو داؤد)

تشریح
اس ارشاد گرامی میں امت کے لئے عبادات کی ترغیب ہے کہ عبادات میں مشقت تو بہت تھوڑی ہے کیونکہ وہ ختم ہوجاتی ہے مگر اجر وثواب زیادہ ہے اس لئے کہ وہ باقی و ثابت رہنے والا ہے۔
Top