مشکوٰۃ المصابیح - بہترین صدقہ کا بیان - حدیث نمبر 1934
وعن أبي ذر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا طبخت مرقة فأكثر ماءها وتعاهد جيرانك . رواه مسلم
ہمسایہ کا خیال رکھو
حضرت ابوذر غفاری ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جب تم شوربا پکاؤ تو اس میں پانی زیادہ ڈالو اور اپنے ہمسایہ کا خیال رکھو۔ (مسلم)

تشریح
اس ارشاد گرامی کا منشاء یہ ہے کہ جب سالن پکاؤ تو اپنی لذت و خواہش ہی کو مقدم نہ رکھو بلکہ ہمسایہ اور پڑوسی کی ضرورت کا بھی خیال رکھو اور اس کی شکل یہ ہے کہ سالن میں پانی زیادہ ڈالو تاکہ شوربا زیادہ ہو اور تم اسے اپنے ہمسایہ میں ضرورت مند لوگوں کو بانٹ سکو۔
Top