مشکوٰۃ المصابیح - بہترین صدقہ کا بیان - حدیث نمبر 1928
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : دينار أنفقته في سبيل الله ودينار أنفقته في رقبة ودينار تصدقت به على مسكين ودينار أنفقته على أهلك أعظمها أجرا الذي أنفقته على أهلك . رواه مسلم
اہل وعیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے
حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ ایک دینار تو وہ ہے جسے تم اللہ کی راہ میں ( یعنی حج یا جہاد، یا طالب علم) میں خرچ کرو ایک دینار تو وہ جسے تم غلام کو آزاد کرنے میں خرچ کرو، تو ان تمام دیناروں میں از روئے ثواب سب سے بڑا دینار وہ ہے جسے تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ہے۔ (مسلم)
Top