مشکوٰۃ المصابیح - بہترین صدقہ کا بیان - حدیث نمبر 1927
وعن أبي مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا أنفق المسلم نفقة على أهله وهو يحتسبها كانت له صدقة
اہل وعیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے
حضرت ابومسعود ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جو مسلمان اپنے اہل یعنی بیوی اور اقرباء پر کچھ خرچ کرتا ہے اور اس میں ثواب کی توقع رکھتا ہے تو اس کا یہ خرچ اس کے حق میں (بڑا مقبول) صدقہ ہوجاتا ہے۔ (بخاری ومسلم)
Top