مشکوٰۃ المصابیح - صدقہ کی فضیلت کا بیان - حدیث نمبر 1914
وعن البراء قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من منح منحة لبن أو روق أو هدى زقاقا كان له مثل عتق رقبة . رواه الترمذي
کوئی چیز عاریۃ یا قرض دینے کی فضیلت
حضرت براء ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جو شخص دودھ کا جانور عاریۃ دے یا چاندی (یعنی روپیہ وغیرہ) قرض دے یا کسی راستہ بھولے ہوئے اور اندھے کو کوچہ و راستہ میں راہ بتائے تو اس کو ایک غلام آزاد کرنے کی مانند ثواب ہوگا۔ (ترمذی)
Top