مشکوٰۃ المصابیح - صدقہ کی فضیلت کا بیان - حدیث نمبر 1907
وعن جابر قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : كل معروف صدقة وإن من المعروف أن تلقى أخاك بوجه طلق وأن تفرغ من دلوك في إناء أخيك . رواه أحمد والترمذي
ہر نیکی صدقہ ہے
حضرت جابر ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر نیکی صدقہ ہے اور نیکیوں میں سے ایک نیکی یہ بھی ہے کہ تم اپنے مسلمان بھائی سے چہرہ کی بشاشت کے ساتھ ملاقات کرو اور اپنے کسی بھائی کے برتن میں اپنے ڈول سے پانی ڈال دو۔ (احمد، ترمذی)
Top