مشکوٰۃ المصابیح - صدقہ کی فضیلت کا بیان - حدیث نمبر 1892
وعن أبي ذر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا تحقرن من المعروف شيئا ولو أن تلقى أخاك بوجه طليق . رواه مسلم
کسی بھی نیک کام کو کمتر نہ جانو
حضرت ابوذر غفاری ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تم کسی بھی نیک کام کو حقیر (کم تر) نہ جانو اگرچہ تم اپنے بھائی سے خوش روئی کے ساتھ ملو۔ (مسلم)

تشریح
اگر کوئی شخص کسی سے خوش خلقی اور خوش روئی کے ساتھ ملتا ہے تو وہ خوش ہوتا ہے لہٰذا کسی مسلمان کا دل خوش کرنا چونکہ اچھا اور پسندیدہ ہے اس لئے یہ بھی نیک کام ہے اور اگرچہ خوش روئی کے ساتھ کسی سے ملنا کوئی عظیم الشان کام نہیں ہے مگر اسے بھی کم تر درجے کی نیکی نہ سمجھنا چاہئے۔
Top