مشکوٰۃ المصابیح - خرچ کرنے کی فضیلت اور بخل کی کراہت کا بیان - حدیث نمبر 1883
وعن علي رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : بادروا بالصدقة فإن البلاء لا يتخطاها . رواه رزين
صدقہ دافع بلاء ہے
حضرت علی ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے میں جلدی کرو (یعنی موت یا بیماری سے پہلے صدقہ دو کیونکہ صدقہ دینے سے بلا نہیں بڑھتی یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے بلائیں ٹلتی ہیں۔ (رزین)
Top