مشکوٰۃ المصابیح - جن چیزوں میں زکوۃ واجب ہوتی ہے ان کا بیان - حدیث نمبر 1801
وعن عائشة قالت : كان النبي صلى الله عليه و سلم يبعث عبد الله ابن رواحة إلى يهود فيخرص النخل حين يطيب قبل أن يؤكل منه . رواه أبو داود
کھجوروں کا اندازہ
ام المومنین حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ عبداللہ بن رواحہ ؓ کو خیبر کے یہودیوں کے پاس بھیجا کرتے تھے وہاں جا کر کھجوروں کی مقدار کا اندازہ کیا کرتے تھے جب کہ ان میں شیرینی پیدا ہوجاتی تھی مگر کھانے کے قابل نہیں ہوتی تھی۔ ( ابوداؤد )
Top