مشکوٰۃ المصابیح - جن چیزوں میں زکوۃ واجب ہوتی ہے ان کا بیان - حدیث نمبر 1797
وعن أبي سعيد الخدري أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : ليس في حب ولا تمر صدقة حتى يبلغ خمسة أوسق . رواه النسائي
غلہ وکھجور کی زکوۃ
حضرت ابوسعید خدری ؓ ہیں راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا غلہ اور کھجور میں اس وقت تک زکوٰۃ واجب نہیں جب تک کہ ان کی مقدار پانچ وسق (پچیس من ساڑھے بارہ سیر) نہ ہو۔ (نسائی)

تشریح
غلہ اور کھجوروں کی زکوٰۃ کے بارے میں میں گزشتہ صفحات میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا جا چکا ہے وہیں کسی موقع پر وسق کی توضیح بھی کی گئی ہے۔
Top