مشکوٰۃ المصابیح - میت پر رونے کا بیان - حدیث نمبر 1739
وعن ابن عمر قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم أن تتبع جنازة معها رانة . رواه أحمد وابن ماجه
کسی خلاف شرع چیز کی موجود گی میں جنازہ کے ساتھ جانے کی ممانعت
حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اس جنازہ کے ہمراہ جانے سے منع فرمایا جس کے ساتھ نوحۃ کرنے والی ہو۔ (رواہ احمد وابن ماجہ)

تشریح
اگرچہ جنازہ کے ساتھ چلنا سنت ہے لیکن اس فعل بد کی موجودگی کی وجہ سے اس سنت کو ترک کردینا چاہئے اس طرح کسی بھی خلاف شرع چیز کی موجودگی میں جنازہ کے ساتھ نہیں جانا چاہئے یہ حدیث اس مسئلہ کی بنیاد ہے کہ جس دعوت میں خلاف شرع باتیں پائی جائیں وہاں نہیں جانا چاہئے کیونکہ اگرچہ دعوت قبول کرنا سنت ہے لیکن ایسے موقع پر غیر شرع باتوں اور افعال بد کی وجہ سے اس سنت پر عمل نہ کرنا ہی بہتر اور اولیٰ ہوگا۔
Top