مشکوٰۃ المصابیح - میت پر رونے کا بیان - حدیث نمبر 1711
وعن عبد الله بن مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ليس منا من ضرب الخدود وشق الجيوب ودعا بدعوى الجاهلية
باآواز بلند رونا برا ہے
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص ہمارے راستے پر چلنے والوں میں سے نہیں ہے جو رخساروں کو پیٹے، گریبان چاک کرے اور ایام جاہلیت کی طرح آواز بلند کرے (یعنی رونے کے وقت زبان سے ایسے الفاظ اور ایسی آواز نکالے جو شرعا ممنوع ہے جیسے نوحہ یا واویلا کرنا وغیرہ وغیرہ۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
یہاں رخساروں کو پیٹنے اور گریبان چاک کرنے والے کے لئے جو وعید فرمائی جا رہی ہے یہی وعید اس شخص کے لئے بھی ہے جو سر سے پگڑی و ٹوپی اتار پھینکے یا سر اور داڑھی کے بال نوچنے لگے کیونکہ ان سب چیزوں کا ایک ہی حکم ہے۔
Top