مشکوٰۃ المصابیح - مردہ کو دفن کرنے کا بیان - حدیث نمبر 1703
وعن أبي هريرة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم صلى على جنازة ثم أتى القبر فحثا عليه من قبل رأسه ثلاثا . رواه ابن ماجه
سرہانے کی طرف سے مٹی ڈالنے کی ابتداء کرنا
حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی پھر اس کی قبر پر آئے اور سرہانے کی طرف سے قبر میں تین مٹھی مٹی ڈالی۔ (ابن ماجہ)
Top