مشکوٰۃ المصابیح - مردہ کو دفن کرنے کا بیان - حدیث نمبر 1702
وعن أبي رافع قال : سل رسول الله صلى الله عليه و سلم سعدا ورش على قبره ماء . رواه ابن ماجه
امام شافعی کا مستدل
حضرت رافع ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت سعد کو جنازہ میں سے سر کی طرف سے نکالا (یعنی انہیں سر کی طرف سے قبر میں اتارا) اور ان کی قبر پر پانی چھڑکا۔ (ابن ماجہ)

تشریح
مردہ کو قبر میں اتارنے کے بارے میں حضرت امام شافعی کا مسلک بیان کیا جا چکا ہے۔ یہ حدیث ان کے اسی مسلک کی دلیل ہے حنفیہ کی طرف سے اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ یا تو یہ ضرورت پر یا پھر یہ کہ بیان جواز پر محمول ہے چناچہ اس کی پوری تفصیل اسی باب کی دوسری فصل میں حضرت ابن عباس کی روایت کی تشریح کے ضمن میں دیکھی جاسکتی ہے۔
Top