مشکوٰۃ المصابیح - مردہ کو دفن کرنے کا بیان - حدیث نمبر 1695
وعن عائشة : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : كسر عظم الميت ككسره حيا . رواه مالك وأبو داود وابن ماجه
میت کی تحقیر ممنوع ہے
حضرت عائشہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مردہ کی ہڈیوں کو توڑنا (باعتبار گناہ کے) زندہ شخص کی ہڈیوں کے توڑنے کی مانند ہے (مالک، ابوداؤد، ابن ماجہ)

تشریح
اس ارشاد گرامی میں اس طرف اشارہ ہے کہ جس طرح زندہ شخص کی تحقیر و بےعزتی ممنوع ہے اسی طرح میت کی تحقیر اور بےوقعتی بھی ممنوع ہے نیز جس طرح زندہ شخص تکلیف پر ایذاء اور آرام پر سکون محسوس کرتا ہے اسی طرح مردہ بھی سکون اور ایذاء محسوس کرتا ہے۔
Top