مشکوٰۃ المصابیح - نکاح کے ولی اور عورت سے نکاح کی اجازت لینے کا بیان - حدیث نمبر 3164
وعن عمر بن الخطاب وأنس بن مالك رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : في التوراة مكتوب : من بلغت ابنته اثنتي عشرة سنة ولم يزوجها فأصابت إثما فإثم ذلك عليه . رواهما البيهقي في شعب الإيمان
لڑکی کے بالغ ہوتے ہی اس کا نکاح کردو
اور حضرت عمر بن خطاب اور حضرت انس بن مالک جناب رسول کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا تورات میں لکھا ہوا ہے کہ جس شخص کی لڑکی کی عمر بارہ سال کی ہوجائے اور وہ کفو پانے کے باوجود اس کا نکاح نہ کرے اور پھر وہ لڑکی برائی یعنی بدکاری وغیرہ میں مبتلا ہوجائے تو اس کا گناہ اس کے باپ پر ہے ان دونوں روایتوں کو بیہقی نے شعب الایمان میں نقل کیا ہے۔
Top