مشکوٰۃ المصابیح - امان دینے کا بیان - حدیث نمبر 3891
وعن عمرو بن الحمق قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : من أمن رجلا على نفسه فقتله أعطي لواء الغدر يوم القيامة . رواه في شرح السنة
اپنے عہدامان کو توڑنے والے کے بارے میں وعید
اور حضرت عمرو بن حمق کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص کسی کو اس کی جان کی امان دے اور پھر اس کو مار ڈلے تو قیامت کے دن اس کو بدعہدی کا نشان دیا جائے گا۔ (شرح السنۃ)

تشریح
اس کو بدعہدی کا نشان دیا جائے گا اس جملہ کے ذریعہ کنایۃً یہ بیان کیا گیا ہے کہ اس شخص کو میدان حشر میں تمام مخلوق کے سامنے ذلیل ورسوا کیا جائے گا۔ دوسری حدیثوں میں یہ بیان کیا گیا ہے قیامت کے دن عہد شکن کو ایک ایسا نشان دیا جائے گا جس کے ذریعہ اس کو پہچانا جائے گا کہ یہی وہ شخص ہے جس نے عہد شکنی کا ارتکاب کیا تھا۔
Top