مشکوٰۃ المصابیح - آداب سفر کا بیان - حدیث نمبر 3821
وعنه أن النبي صلى الله عليه و سلم لما قدم المدينة نحر جزورا أو بقرة . رواه البخاري
سفر سے واپس آنے پر دعوت کرنے مسنون ہے
اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ نبی ﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے اونٹ یا گائے ذبح کیں (بخاری و مسلم)

تشریح
اس حدیث سے یہ ثابت ہوا کہ سفر سے واپس آنے کے بعد ضیافت کرنا اور لوگوں کو اپنے یہاں کھانے وغیرہ پر مدعو کرنا مسنون ہے۔
Top