مشکوٰۃ المصابیح - آداب سفر کا بیان - حدیث نمبر 3819
وعنه قال : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم لا يطرق أهله ليلا وكان لا يدخل إلا غدوة أو عشية
سفر سے آنحضرت ﷺ کی واپسی کا وقت
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ اپنے گھر والوں کے پاس ( سفر سے) رات کے وقت واپس نہیں آیا کرتے تھے بلکہ دن کے ابتدائی حصہ میں یعنی صبح کے وقت، یا آخری حصہ میں یعنی شام کے وقت (گھر میں) داخل ہوا کرتے تھے۔ ( بخاری، مسلم )
Top