مشکوٰۃ المصابیح - قضیوں اور شہادتوں کا بیان - حدیث نمبر 3704
عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : البينة على المدعي واليمين على المدعي عليه . رواه الترمذي
گواہ پیش کرنامدعی کے ذمہ اور قسم کھانا مدعا علیہ کے ذمہ ہے
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا گواہ مدعی کے ذمہ ہے اور قسم مدعا علیہ کے ذمہ ہے (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ اپنے دعوی کے ثبوت میں گواہ پیش کرنا مدعی کا حق ہے اور اگر مدعا علیہ مدعی کے دعوی کو صحیح ماننے سے انکار کر دے اور مدعی اس سے قسم کھانے کا مطالبہ کرے تو مدعا علیہ پر قسم کھانا ہے۔
Top