سلام پھیرنے کا بیان
اور حضرت عامر ابن سعد (رح) (تابعی) اپنے والد مکرم (حضرت سعد ابن وقاص ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے (یعنی حضرت سعد نے) فرمایا کہ میں دیکھتا تھا کہ رحمت عالم ﷺ اپنے دائیں اور بائیں (اس طرح) سلام پھیرتے تھے کہ میں آپ کے رخساروں کی سفیدی دیکھ لیتا تھا۔ (صحیح مسلم)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ سلام پھیرنے کے وقت اپنا چہرہ مبارک اتنا پھیرتے تھے کہ آپ ﷺ کا منور رخسار نظر آنے لگتا تھا۔ قبربان جائیے حضرت سعد ؓ کی اس سعادت پر کہ ان کو نماز میں رحمت عالم سرور کائنات ﷺ کا پہلوئے مبارک نصیب ہوتا تھا۔ کاش کے اندر نماز م جاشود پہلوئے تو تابہ تقریب سلام افتد نظر بر روئے تو