مشکوٰۃ المصابیح - امارت وقضا کا بیان - حدیث نمبر 3644
وعن عقبة بن عامر قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا يدخل الجنة صاحب مكس : يعني الذي يعشر الناس . رواه أحمد وأبو داود والدارمي
لوگوں سے خلاف شرع محصول وٹیکس وصول کرنے والاحاکم جنت سے محروم رہے گا
اور حضرت عقبہ ابن عامر کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ صاحب مکس جنت میں داخل نہیں ہوگا صاحب مکس سے آنحضرت ﷺ کی مراد (حاکم کار پرداز) ہے جو لوگوں سے خلاف شرع محصولات وٹیکس وصول کرتا ہے۔ (احمد، ابوداؤد، درامی )
Top