مشکوٰۃ المصابیح - امارت وقضا کا بیان - حدیث نمبر 3634
وعن أبي بكرة قال : لما بلغ رسول الله صلى الله عليه و سلم أن أهل فارس قد ملكوا عليهم بنت كسرى قال : لن يفلح قوم ولوا أمرهم امرأة . رواه البخاري
عورت کو اپنا حاکم بنانے والی قوم کبھی فلاح نہیں پاسکتی
اور حضرت ابوبکرہ کہتے ہیں کہ جب رسول کریم ﷺ کے پاس یہ خبر پہنچی کہ فارس والوں نے کسریٰ کی بیٹی کو اپنا حکمران بنا لیا ہے تو فرمایا کہ وہ قوم کبھی فلاح نہیں پائے گی جس نے (ملک کے) امور کا حاکم والی کسی عورت کو بنایا ہو۔ (بخاری)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ولایت وحکمرانی کا اہل مرد ہی ہوسکتا ہے عورت حکمرانی وسربراہی کے منصب کی اہل نہیں۔
Top