مشکوٰۃ المصابیح - جس پر حد جاری کی جائے اس کے حق میں بد دعا نہ کرنے کا بیان - حدیث نمبر 3584
اپنے گناہ کی پردہ پوشی کرنا اس کو ظاہر کرنے سے بہتر ہے
جمہور علماء کا یہ مسلک ہے کہ اگر کوئی بندہ کسی گناہ کا مرتکب ہوجائے تو (اسی دنیا میں اس سزا بھگتنے کے لئے) اس کو ظاہر کرنا (یعنی حاکم کے سامنے خود اپنے گناہ کا اقرار کرنا) اگرچہ اس کے ایمان کی پختگی، اس کے قلب و احساس کی سلامتی اور اس اللہ ترسی کا مظہر ہوگا لیکن اس کے حق میں زیادہ بہتر اور اولی یہی ہے کہ وہ اپنے گناہ کو چھپا کر اپنے نفس کی پردہ پوشی کرے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ وطلب مغفرت و بخشش کرے،
Top