مشکوٰۃ المصابیح - جنایات کی جن صورتوں میں تاوان واجب نہیں ہوتا ان کا بیان - حدیث نمبر 3494
وعن ابن عمر رضي الله عنهما عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : لجهنم سبعة أبواب : باب منها لمن سل السيف على أمتي أو قال : على أمة محمد . رواه الترمذي وقال : هذا حديث غريب وحديث أبي هريرة : الرجل جبار ذكر في باب الغضب هذا الباب خال من الفصل الثالث
مسلمان پر تلوار اٹھانے والے کے بارے میں وعید
اور حضرت ابن عمر نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا دوزخ کے سات دروازے ہیں، ان میں سے ایک دروازہ اس شخص کے لئے ہے جو میری امت (کے لوگوں) پر۔ یا یہ فرمایا۔ امت محمدیہ پر (ناحق) تلوار اٹھائے اس روایت کو ترمذی نے نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔ (وحدیث ابی ہریرہ الرجل جبار ذکر فی باب الغصب ) اور حضرت ابوہریرہ ؓ کی حدیث الرجل جبار الخ باب الغصب میں نقل کی جا چکی ہے۔
Top