مشکوٰۃ المصابیح - باری مقرر کرنے کا بیان - حدیث نمبر 3274
وعن عائشة رضي الله عنه قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن من أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا وألطفهم بأهله . رواه الترمذي 27 ] وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا وخياركم خياركم لنسائهم . رواه الترمذي وقال : هذا حديث حسن صحيح ورواه أبو داود إلى قوله خلقا
اپنے اہل وعیال کے حق میں کمال مہربانی، کمال ایمان کی دلیل ہے
اور حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ مؤمنین میں کامل ترین ایمان اس شخص کا ہے جو خوش اخلاق ہو اور اپنے اہل و عیال پر بہت مہربان ہو ( ترمذی)

تشریح
خوش اخلاق اور اپنے اہل و عیال پر بہت مہربان مسلمان کو کامل ترین مؤمن اس لئے فرمایا گیا ہے کہ کمال ایمان خوش اخلاقی اور مخلوق اللہ بالخصوص اپنے اہل و عیال کے حق میں سراپا مہربان وخوش اخلاق ہوگا۔ اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مؤمنین میں کامل ترین ایمان اس شخص کا ہے جو ان میں بہت زیادہ خوش اخلاق ہو (یعنی پوری مخلوق اللہ کے ساتھ خوش اخلاقی کا برتاؤ کر) اور تم میں بہتر وہ شخص ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں بہتر ہے ( کیونکہ عورتیں اپنے عجز و کمزوری کی بناء پر زیادہ مہربانی اور مروت کی مستحق ہیں) امام ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث حسن ہے نیز امام ابوداؤد نے اس روایت کو لفظ خلقا تک نقل کیا ہے۔
Top