مشکوٰۃ المصابیح - باری مقرر کرنے کا بیان - حدیث نمبر 3267
وعن طلق بن علي قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا الرجل دعا زوجته لحاجته فلتأته وإن كانت على التنور . رواه الترمذي
شوہر کی اطاعت کرو
حضرت طلق بن علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اپنی حاجت پوری کرنے کے لئے (یعنی جماع کے لئے) بلائے تو بیوی کو شوہر کے پاس پہنچ جانا چاہئے اگرچہ وہ چولہے کے پاس ہو۔ (ترمذی)

تشریح
اگرچہ وہ چولہے کے پاس ہو کا مطلب یہ ہے کہ اگر بیوی کسی ضروری کام میں مشغول ہو اور کسی چیز کے نقصان کا احتمال بھی ہو تب بھی شوہر کی اطاعت کی جائے اور اس کے بلانے پر فوراً اس کے پاس پہنچ جانا چاہئے مثلاً بیوی چولہے کے پاس ہو اور روٹی توے پر ڈال رکھی اور اسی حالت میں شوہر جماع کے لئے بلائے تو اس بات کی پرواہ کئے بغیر کہ آٹے روٹی کا نقصان ہوجائے گا شوہر کے حکم کی فرمانبرداری کرتے ہوئے اس کے پاس پہنچ جائے۔
Top