مشکوٰۃ المصابیح - باری مقرر کرنے کا بیان - حدیث نمبر 3266
وعن أم سلمة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أيما امرأة ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة . رواه الترمذي
شوہر کی خوشنودی کی اہمیت
حضرت ام سلمہ کہتی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ جو عورت اس حال میں مرے کہ اس کا شوہر اس سے راضی وخوش ہو، تو وہ جنت میں داخل ہوگی۔ (ترمذی)

تشریح
جو شوہر عالم و متقی ہو اس کی رضا مندی اور خوشنودی کا یہ اجر بیان کیا گیا ہے، فاسق و جاہل شوہر کی رضامندی خوشنودی کا کوئی اعتبار نہیں ہوگا۔
Top