مشکوٰۃ المصابیح - ولیمہ کا بیان - حدیث نمبر 3236
وعن عمران ين حصين قال : نهى رسول الله صلى الله عليه و سلم إجابة طعام الفاسقين
فاسق کی دعوت قبول نہ کرو
اور حضرت عمران بن حصین کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فاسق لوگوں کی دعوت قبول کرنے سے منع فرمایا ہے،

تشریح
فاسق سے مراد مطلق فاسق ہے خواہ وہ کسی طرح کے فسق میں مبتلا ہو فاسق کی دعوت قبول کرنے کی ممانعت کا سبب یہ ہے کہ اکثر فاسق اپنے مزاج و کردار کے اعتبار سے ظالم بھی ہوتا ہے اور یہ مسئلہ ہے کہ ظالم جو لوگوں کا مال ازراہ ظلم لیتا ہے اس کے کھانے میں شریک ہونا حرام ہے اس کے علاوہ فاسق کی دعوت قبول کرنا گویا اس فاسق کو خوش کرنا اور اس کی عزت کرنا ہے جو شرعًا جائز نہیں ہے۔
Top