مشکوٰۃ المصابیح - ولیمہ کا بیان - حدیث نمبر 3223
وعنه قال : ما أولم رسول الله صلى الله عليه و سلم على أحد من نسائه ما أولم على زينب أولم بشاةوعنه قال : أولم رسول الله صلى الله عليه و سلم حين بنى بزينب بنت جحش فأشبع الناس خبزا ولحما . رواه البخاري
آنحضرت ﷺ نے سب سے بڑا ولیمہ حضرت زیبن کے نکاح میں کیا تھا۔
اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے اپنی کسی بھی زوجہ مطہرہ کا اتنا بڑا ولیمہ نہیں کیا جتنا بڑا ولیمہ حضرت زینب کے نکاح کے وقت کیا تھا، آنحضرت ﷺ نے ان کے نکاح میں ایک بکری کا ولیمہ کیا تھا (بخاری ومسلم)

تشریح
اس سے پہلے حدیث کی تشریح میں جو یہ بتایا گیا تھا کہ بکری کا ذکر بیان تکثیر کے لئے ہے تو اس حدیث سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ ایسا ولیمہ جس میں ایک بکری استعمال کی گی ہو ایک بڑے اور کثیر خرچ ولیمہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اور حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے حضرت زینب بنت جحش کے ساتھ شب زفاف گزارنے کے بعد ولیمہ کیا اور اس ولیمہ میں لوگوں کا پیٹ گوشت اور روٹی سے بھر دیا (بخاری )
Top