مشکوٰۃ المصابیح - عطایا کا بیان - حدیث نمبر 3044
عن عبد الله بن عمرو قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لا يرجع أحد في هبته إلا الوالد من ولده . رواه النسائي وابن ماجه
ہبہ واپس لے لینا مناسب نہیں ہے
حضرت عبداللہ بن عمر کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کوئی شخص اپنا ہبہ واپس نہ لے (یعنی ہبہ واپس لے لینا مناسب نہیں ہے) ہاں باپ بیٹے سے ہبہ واپس لے سکتا ہے (نسائی ابن ماجہ)

تشریح
یہ حدیث امام شافعی کی دلیل ہے کیونکہ ان کے ہاں ہبہ واپس لے لینا جائز نہیں ہے لیکن باپ اپنے بیٹے سے اپنا ہبہ واپس لے سکتا ہے۔ حضرت امام اعظم فرماتے ہیں کہ باپ اپنے بیٹے سے اپنا ہبہ واپس لے سکتا ہے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح کوئی باپ ضرورت و حاجت کے وقت اپنی اولاد کے مال و زر میں سے کچھ لے کر اپنے اوپر صرف کرسکتا ہے اسی طرح جو چیز اس نے اپنے بیٹے کو بطور ہبہ دی ہے بوقت ضرورت اس کو لے کر اپنے مصرف میں لاسکتا ہے۔
Top