سورت فاتحہ شفا ہے
حضرت عبدالملک بن عمیر ؓ بطریق ارسال روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا سورت فاتحہ ہر بیماری کے لئے شفاء ہے۔ (دارمی، بیہقی)
تشریح
مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص سورت فاتحہ کو ایمان و یقین اور اعتقاد کے ساتھ پڑھے تو اس کی برکت سے دینی دنیاوی، ظاہری و باطنی غرض ہر قسم کی بیماری و مصیبت سے شفا و نجات حاصل ہوتی ہے۔ علماء لکھتے ہیں کہ کسی بھی قسم کے جسمانی و روحانی مرض میں سورت فاتحہ لکھ کر اسے چاٹنا، پینا یا لٹکانا فائدہ پہنچاتا ہے اور مریض کو سکون حاصل ہوتا ہے۔