مشکوٰۃ المصابیح - افلاس اور مہلت دینے کا بیان - حدیث نمبر 2954
وعن عمران بن حصين قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من كان له على رجل حق فمن أخره كان له بكل يوم صدقة . رواه أحمد
مہلت دینے والے کو ثواب
اور حضرت عمران بن حصین کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص کا کسی پر کوئی حق (یعنی قرضہ وغیرہ) ہو اور وہ اس کو وصول کرنے میں تاخیر کرے یعنی قرض دار کو مہلت دے تو اسے دی ہوئی مہلت کے ہر دن کے بدلے صدقہ کا ثواب ملے گا (احمد)
Top