مشکوٰۃ المصابیح - سود کا بیان - حدیث نمبر 2860
وعن معمر بن عبد الله قال : كنت أسمع رسول صلى الله عليه و سلم يقول : الطعام بالطعام مثلا بمثل . رواه مسلم
ہم جنس چیزوں کا تبادلہ برابر سرابر کرو
اور حضرت معمر بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کرتا تھا کہ غذا کے بدلے میں (یعنی غلہ کو ہم جنس غلہ کے بدلے میں) اگر لیا دیا جائے تو یہ لین دین برابر سرابر ہونا چاہئے ( مسلم)
Top