مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6298
اہل بدر کی تعداد
اس بارے میں اختلافی اقوال ہیں کہ جنگ بدر کے اسلامی لشکر میں کتنے مجاہد تھے، بعض حضرات نے اصحاب بدر کی مقدار تین سو پندرہ لکھی ہے اور بعض نے تین سوتیرہ۔ ابتداء باب میں ایک روایت تین سے پندرہ کی نقل کی جا چکی ہے اور ایک روایت میں تین سو سترہ کا ذکر ہے، صاحب استیعاب نے اپنی کتاب میں تین سوتیرہ کی تعداد بیان کی ہے، جن میں سے پینتالیس تو یہی ہیں جن کا اس باب میں ذکر ہوا ہے اور باقی دوسرے ہیں، جعفر بن حسن بن عبد الکریم برزنجی نے اصحاب بدر کے اسماء مبارک اور ان کے فضائل و فوائد پر مشتمل ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام بجالیۃ الکرب باصحاب سید العجم والعرب ہے اس کتاب میں برزنجی نے متعدد کتابوں کے حوالہ سے اصحاب بدر کو ٣٢٥ کی تعداد میں ذکر کیا ہے، لیکن انہوں نے وضاحت کردی ہے کہ اس سلسلہ میں راجح قول یہی ہے کہ اصحاب بدر ٣١٣ ہیں جیسا کہ صاحب استیعاب نے لکھا ہے۔
Top