مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6297
ہلال بن امیہ انصاری
حضرت ہلال بن امیہ انصاری ان تین صحابہ میں سے ہیں جو غزوہ تبوک میں نہیں گئے تھے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی تھی۔ انہوں نے اپنی بیوی پر زنا کا الزام لگایا تھا اور لعان کیا تھا، یہ جنگ بدر میں شریک تھے، ان سے جو حضرات حدیث روایت کرتے ہیں ان میں حضرت جابر بن عبداللہ اور حضرت عبداللہ بن عباس شامل ہیں۔
Top