مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6294
مرارہ بن ربیع انصاری
حضرت مرارہ بن ربیع انصار ی، بنوعمر وبن عوف میں سے ہیں، جنگ بدر میں شریک تھے، یہ ان تین صحابہ میں سے ہیں جو غزوہ تبوک میں نہیں گئے تھے۔ ان میں سے زیادہ مشہور حضرت کعب بن مالک ہیں دوسرے حضرت ہلال بن امیہ اور تیسرے یہ حضرت مرارہ۔ اللہ تعالیٰ نم ان تینوں کی توبہ قبول فرمائی تھی اور ان کے حق میں قرآن کی آیتیں نازل فرمائیں اور اسی مناسبت سے اس سورت کا نام توبہ رکھا جس میں یہ آیتیں شامل ہیں۔
Top