مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6292
مالک بن ربیعہ ابواسید انصاری
اصل نام مالک بن ربیعہ ہے اور ابواسید کنیت ہے نام کے بجائے کنیت سے زیادہ مشہور ہیں، جنگ بدر میں اور دوسرے تمام غزوات میں شریک ہوئے، قبیلہ سے مساعدی ہیں۔ ٦٠ ھ میں ان کی وفات ہوئی اس وقت ان کی عمر ٧٧ سال یا ٧٨ سال اور نابیناء ہوچکے تھے، اصحاب بدر میں سب کے بعد انہیں کا انتقال ہوا۔
Top