مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6284
عقبہ بن عمرو انصاری
حضرت عقبہ بن عمر و انصاری مشاہیر صحابہ میں سے ہیں بدری ہیں، عقبہ ثانیہ میں موجود تھے، جمہور علماء کا کہنا ہے کہ ان کو بدری اس نسبت سے کہا جاتا ہے کہ یہ بدر میں رہا کرتے تھے نہ کہ اس اعبتار سے کہ انہوں نے جنگ بدر میں شرکت کی تھی ان کی وفات حضرت علی کی عہد خلافت میں ہوئی، لیکن بعض حضرات کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٤١ ھ یا ٤٢ ھ میں وفات پائی۔
Top