مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6283
عمر و بن عوف
حضرت عمرو بن عوف انصاری ہیں یہ بنو عامر لوی کے حلیف تھے اور مدینہ کی سکونت اختیار کر رکھی تھی، انہوں نے بدر میں شرکت کی ان کا انتقال امیر معاویہ کے آخرعہد امارت میں مدینہ میں ہوا اور لاولد اس دنیا سے رخصت ہوگئے، انہوں نے بہت پہلے اسلام قبول کرلیا تھا، اس لئے ان کو قدیم الاسلام کہا جاتا ہے، یہ ان مقدس ہستیوں میں سے ہیں جن کے حق میں اللہ تعالیٰ نے قرآن میں یہ فرمایا تری اعینہم تفیض من الدمع انہوں نے آنحضرت ﷺ سے وہ حدیث روایت کی ہے جس میں آپ ﷺ نے (اہل اسلام کو مخاطب کرکے فرمایا مجھ کو تمہارے فقر و افلاس سے کوئی خوف نہیں ہے میں تو اس وقت سے ڈرتا ہوں جب دنیا (اپنے مال وزر کے ساتھ) تم پر کشادہ وفراخ ہوجائے گی،
Top