مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6281
عبیدہ بن حارث
حضرت عبیدہ بن حارث قریشی ہیں ان کے باپ حارث، مطلب بن عبد مناف کے بیٹے تھے۔ حضرت عبیدہ کی کنیت ابوالحارث تھی اور بعض حضرات نے ابومعاویہ کنیت لکھی ہے، یہ آنحضرت ﷺ سے دس سال بڑے تھے، انہوں نے آنحضرت ﷺ کے دار ارقم میں آنے سے پہلے ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔ یہ اور ان کے دو بھائی، جن کے نام طفیل اور حصین تھے، ایک ساتھ ہجرت کرکے مدینہ پہنچے تھے، جنگ بدر میں ان کا مقابلہ ولید بن عتبہ سے ہوا تھا اور دونوں کے درمیان دو دو چوٹیں ہوئیں، اس مقابلہ میں حضرت عبیدہ شیہد ہوگئے لیکن ولید بھی اسی دن مارا گیا۔
Top