مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6277
سہل بن حنیف
حضرت سہل بن حنیف انصاری ہیں، بدر اور احد اور دوسرے جہادوں میں شریک ہوئے اور غزوہ احد کے دن آنحضرت ﷺ کے ساتھ میدان کار زار میں ڈٹے رہے، آنحضرت ﷺ کے بعد سیدنا علی کے خاص مصاحبین میں شامل ہوگئے تھے، سیدنا علی نے ان کو مدینہ میں اپنا نائب مقرر کیا تھا، پھر فارس ایران کی گورنری پر ان کو فائز کیا۔ ان کا انتقال کوفہ میں ٣٨ ھ میں ہوا اور سیدنا علی نے نماز جنازہ پڑھائی۔
Top