مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6273
ابوزیدانصاری
حضرت ابوزید انصاری ان صحابہ میں سے ایک ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کے عہد میں قرآن جمع کیا تھا۔ یہ حضرت انس کے ایک چچا ہیں، جنگ بدر میں شریک تھے سعد قاری کے نام سے زیادہ مشہور تھے ان کے اصل نامی اختلافی اقوال ہیں، بغض نے سعد بن عمیر لکھا ہے اور بعض نے قیس بن سکن۔ ؓ۔
Top