مشکوٰۃ المصابیح - اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں - حدیث نمبر 6268
خنیس بن خدافہ سہمی
حضرت خنیس بن خدا فہ سہمی قریشی ہیں اور مہاجرین میں سے ہیں۔ انہوں نے حبشہ کو ہجرت کی تھی اور وہیں سے آکر جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے، پھر جنگ احد میں بھی شریک ہونے کے لئے وہاں آئے اور اس کے بعد حبشہ جانے کے بجائے مدینہ منورہ آگئے، اس جنگ میں یہ زخمی ہوگئے تھے اور آخر کار اس زخم سے جان بر نہ ہوسکے اور انتقال کر گئے۔ حضرت عمر فاروق کی صاحبزادی حضرت حفصہ پہلے انہیں خنیس کے نکاح میں تھیں اور ان کے انتقال کے بعد آنحضرت ﷺ کی زوجیت میں آئیں۔
Top