مخصوص اہل بدر کے اسماء گرامی
نبی کریم محمد بن عبداللہ ہاشمی ﷺ، عبداللہ بن عثمان جو ابوبکر صدیق کی کنیت سے مشہور ہیں اور قریشی ہیں، عمر بن الخطاب عدوی، عثمان بن عفان قریشی جن کو نبی کریم ﷺ نے اپنی بیمار بیٹی رقیہ کی تیمارداری کے لئے مدینہ میں چھوڑ دیا تھا اور پھر جنگ بدر کے مال غنیمت میں ان کا حصہ لگایا تھا، علی ابن ابی طالب ہاشمی، ایاس بن بکیر، بلال بن رباح جو ابوبکر صدیق کے آزاد کردہ غلام ہیں، حمزہ بن عبد المطلب ہاشمی، حاطب بن ابی بلتعہ، قریش کے حلیف، ابوحذیفہ ابن عقبہ بن ربیع قریشی، حارثہ بن ربیع انصاری جو جنگ بدر میں شہید ہوئے اور اس کا اصل نام حارثہ بن سراقہ ہے، نیز یہ صاحب جنگ میں شریک نہیں تھے بلکہ دشمنوں پر نظر رکھنے اور ان کو خبر دینے پر مامور تھے، خبیب بن عدی انصاری، خنیس بن خذافہ سہمی، رفاعہ بن رافع انصاری، رفاعہ بن عبد المنذر، ابولبابہ انصاری، زبیر بن عوام قریشی، زید بن سہل، ابوطلحہ انصاری، ابوزید انصاری، سعد بن مالک زہری، سعد بن خولہ قریشی، سعید بن عمر وبن نفیل قریشی، سہل بن حنیف انصاری، ظہیر بن رافع انصاری، ظہیربن رافع کے بھائی، عبداللہ بن مسعود ہذلی، عبدالرحمن بن عوف زہری، عبیدہ بن حارث قریشی، عبادہ بن صامت انصاری، عمر و بن عوف، بنوعامر لوی کے حلیف، عقبہ بن عمر و انصاری، عامر بن ربیعہ عنزی، عاصم بن ثابت انصاری، عویم بن ساعدہ انصاری، عتبان ابن مالک انصاری، قدامہ بن مظعون، قتادہ بن نعمان انصاری، معاذ بن عمرو بن الجموع، معوذ بن عفراء معوذ بن عفراء کے بھائی مالک بنربیعہ ابواسید انصاری، مسطح بن اثاثہ بن عباد بن مطلب بن عبد مناف، مرارہ بن ربیع انصاری، معن بن عدی انصاری، مقداد بن عمرو کندی، جو بنو زہرہ کے حلیف، حلال بن امیہ انصاری، رضوان اللہ علہیم اجمعین اللہ ان سب سے راضی اور خوش ہوا۔
تشریح
ان مبارک ناموں کے ذکر کی ابتداء آنحضرت ﷺ کے اسم پاک سے یا تو خیر و برکت حاصل کرنے کے لئے کی گئی ہے یا آپ ﷺ کا نام ذکر کرنا اس لئے بھی ضروری تھا اس مخصوص فہرست میں آپ ﷺ کا اسم مبارک نہ پاکر یہ خیال نہ کر بیٹھے کہ آنحضرت ﷺ جنگ بدر میں بنفس نفیس شریک نہیں تھے آنحضرت ﷺ کے بعد خلفاء اربعہ کے اسماء ہیں اور پھر باقی حضرات کے نام حروف تہجی کی ترتیب سے ذکر کئے گئے ہیں اس باب میں مذکورہ بدری حضرات سے سوانحی خاکہ بطریق اختصار و اجمال پیش کئے جاتے ہیں،