مشکوٰۃ المصابیح - مناقب کا جامع بیان - حدیث نمبر 6240
وعن أنس وأبي طلحة قال : قال لي رسول الله صلى الله عليه و سلم : أقرئ قومك السلام فإنهم ما علمت أعفة صبر . رواه الترمذي
ابو طلحہ کی قوم کی فضیلت
اور حضرت انس ؓ (اپنے سوتیلے باپ) حضرت ابوطلحہ ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا رسول کریم ﷺ نے مجھ کو فرمایا تھا کہ تم اپنی قوم کو میرا سلام پہنچا دو، کیونکہ جہاں تک مجھ کو علم ہے کہ وہ پاکباز اور صابر لوگ ہیں۔ (ترمذی )
Top