مشکوٰۃ المصابیح - مناقب کا جامع بیان - حدیث نمبر 6217
وعن جابر قال : كنا يوم الحديبية ألفا وأربعمائة . قال لنا النبي صلى الله عليه و سلم : أنتم اليوم خير أهل الأرض . متفق عليه
اہل حدیبیہ کی فضیلت
اور حضرت جابر کہتے ہیں کہ حدیبیہ کے موقع پر ہماری تعداد ایک ہزار اور چار سو تھی (اور) ہمارے متعلق نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا، آج کے دن تم زمین والوں میں سب سے بہتر لوگ ہو۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
ایک ہزار چار سو حدیبیہ کے موقع پر موجود صحابہ کرام رضوان اللہ علہیم اجمعین کی تعداد کے بارے میں جو اختلافی روایتیں ہیں اور ان مختلف روایتوں کے درمیان جو وجہ تطبیق بیان کی جاتی ہے اس کا ذکر پیچھے ہوچکا ہے۔ اسی حدیث کے مطابق بعض حضرات نے جن میں علامہ سیوطی (رح) بھی ہیں لکھا ہے کہ صحابہ میں سب سے افضل خلفائے اربعہ ہیں۔ پھر عشرہ مبشرہ، پھر اہل بدر اور پھر اہل احد اور پھر اہل حدیبیہ۔
Top